لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ گومتی نگر علاقہ میں بزرگ خاتون نے پھانسی لگاکر خود کشی کر لی۔ شوہر نے بیوی کی لاش کو پھانسی پر لٹکتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ ذہنی طور سے بیمار تھی اور بیماری سے پریشان ہوکر اس نے خود کشی کر لی۔ خبر کے مطابق گومتی نگر کے ویبھوتی کھنڈ کے باشندے پرمود کمار کی بیوی گرجا (۶۰) ذہنی طور سے بیمار تھی۔ گرجا کا گزشتہ کئی برسوں سے علاج کیا جا رہا تھا۔ بدھ کی شب گرجا کے شوہر پرمود گھر پر موجود نہیں تھے۔ گرجا نے کمرے کا دروازہ بند کرنے کے بعد پنکھے کے سہارے خود کشی کر لی۔ پرمود جب گھر واپس پہنچا تو اندر سے دروازہ نہیں کھلا۔ پرمود نے کسی طرح دروازہ کھولا تو دیکھا کہ گرجا کی لاش پنکھے کے سہارے لٹک رہی تھی۔ پرمود چلانے لگا اس کی چیخ کی آواز سن کر پڑوسی موقع پر پہنچے اور انہوںنے پولیس کو اطلاع دی۔