تروچیراپلی، 5 نومبر:ایک 35 سالہ خاتون آج یہاں وتھالائی کے نزدیک اپنے کھوئے ہوئے مویشی کی تلاش میں دریائے کاویری میں ڈوب گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والی کا نام سیلوی تھا۔ اطلاع ملنے پر وتھالائی تھانہ نے کیس درج کیا ہے اور تفتیش کررہی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ آگ اور بچاؤ محکمہ کے عملہ نے لاش کی تلاش شروع کردی ہے۔