رچا چڈھا ان ہیروئینوں میں شامل ہیں جنہوں نے بہت تیزی سے اپنی منزل کی طرف آگے بڑھ کر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی رہی تو بہت جلد رچا چڈھا ٹاپ کی ہیروئینوں میں شمار کی جانے لگیں گی ۔ ایسا اس لئے کہا جا رہا ہے کیونکہ ان کی ایک کے بعد ایک فلمیںمنظرعام پر آ رہی ہیں اور وہ اپنے کو بہت مصروف رکھتی ہیں ۔ محض بیس سال کی عمر میں ڈائریکٹر دیباکر بنرجی کی فلم ’ اوے لکی لکی اوے‘ سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے والی رچا چڈھا آنے والے دنوں میں کچھ ایسا ہی کمال دکھانے والی ہیں ۔ جون اور دسمبر کے درمیان ان کی سات فلمیں ناظرین کے سامنے ہوں گی ۔ ’گینگس آف واسع پور‘ اور فقرے جیسی فلموں سے بالی وڈ میں اپنی موجودگی کا احساس کرانے والی رچا کی میرا نائر کے ڈائریکشن میں بنی ’ ورڈس ود گاڈ‘ بہت جلد آنے والی ہے ۔ الگ الگ فلموں میں جدا جدا رول کو انجام دینے والی رچا نے اپنی بااثر موجودگی سے کیریئر کو آگے بڑھایا ہے ۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اب بالی وڈ میں اور بلند مقام حاصل کرنے کے لئے بے تاب ہے ۔ اس سال ان کی آنے والی فلموں میں طمنچے ،جیااو جیا ، میں اور چارلس اور عشقیریااہم ہے ۔ ان فلموں میں ان کے کردار الگ الگ ہیں ۔ نکھل دویدی کے اپوزٹ طمنچے میں وہ چالاک مجرم لڑکی بنی ہیں اور یہ ایک لو اسٹوری فلم ہے ۔ ومین بیسڈ فلم جیا او جیا میں رچا کلکی کوچلن کے ساتھ نظر آئیں گی ۔ میں اور چارلس میں وہ ایک قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکی کے رول میں ہیں ۔ وہیں نیل نتن مکیش کے ساتھ وہ بالکل بالی وڈ ہیروئینوں والے انداز میں فلم ’عشقیریا‘میں نظر آئیں گی ۔ اگرچہ یہ فلم دو ہزار بارہ سے بن رہی ہے ۔ ان
کی سب سے اچھی فلم کہی جانے والی فلم میرا نائر کی ‘ ورڈس ود گاڈ ‘ میں وہ راجکمار راؤ کے ساتھ ہیں ۔