ہیگ۔ہاکی ورلڈ کپ 2014 میں اسپین کے خلاف گزشتہ میچ میں ڈرا کے ساتھ آخر کار ہندوستانی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میںاپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب رہی۔لیکن ٹورنامنٹ میں آگے کا سفر طے کرنے کے لئے اس ہفتہ یہاں ملیشیاکے خلاف ہر حال میں جیت درج کرنی ہوگی۔ ہندوستان نے گزشتہ گروپ اے میچ میں اسپین کے ساتھ ڈرا کھیل کر ایک پوائنٹ حاصل کر لیا تھا۔شروعاتی دونوں میچ ہارنے کے بعدہندوستان بھلے ہی اس بار بھی جیت نہیں سکا لیکن ڈرا سے ملے ایک پوائنٹس نے اسے کھاتہ کھولنے میں مدد کی اور ساتھ ہی ٹیم کا اعتماد بھی واپس آیا ہے۔ ٹیم کے کوچ ٹیری والش نے میچ کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ظاہر کی۔انہوں نے کہاآخر کار اس میچ سے پوائنٹس ملنا ہمارے لئے اچھا ہے۔اس میچ میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی بہتر تھی اور کوئی بھی ٹیم جیت سکتی تھی۔ لیکن آخر کار ہم نے میچ پر کنٹرول بنائے رکھا۔ لیکن ہم اور کھل کر کھیل سکتے تھے بجائے اس کے جیسا ہم نے مظاہرہ کیا ہندوستان کیلئے اب ملیشیا کے خلاف جیت درج کرنا بیحد ضروری ہے جو کافی کمزور پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ملیشیانے تین میچوں میں تمام نقصان اٹھائے ہیں اور بغیر کسی پوائنٹس کے وہ چھٹے مقام پر ہے وہیں ہندوستان پوائنٹ ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ہندوستان کو ملیشیاکے بعد آخری گروپ میچ سے اوپر ٹیم اور گزشتہ چمپئن آ
سٹریلیا سے کھیلنا ہے جو سب سے زیادہ نو پوائنٹس کے ساتھ ناک آئوٹ دور میں پہنچنے کے قریب ہے۔ایسے میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے لیے امید برقرار رکھنے کے لئے ہر حال میں جیتنا انتہائی ضروری ہے۔ ہاکی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ابھی تک ملیشیا کا مظاہرہ خاص نہیں رہا ہے اور آخری بار اس نے اپنی بہترین کارکردگی 1975 میں کی تھی۔اس دوران سال چوتھے نمبر پر رہی تھی جبکہ اس عالمی کپ کا خطاب ہندوستان نے جیتا تھا۔اگرچہ ہندوستان اس وقت خود بھی کمزور حالت میں ہے اور ملیشیا کو کمتر سمجھنا اس موڑ پر اس کے لئے غلط ہو سکتا ہے۔ ہاکی ٹیم کے کوچ والش کا بھی کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ ٹیم اعتماد کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ اسپین کے خلاف ہندوستان کی جانبسے روپندر پال سنگھ نے 28 ویں منٹ میں گول کیا جبکہا سپین کی طرف سے بھی وسیسروج نے 34 وے منٹ میں گول کیا تھا۔اس میچ میں دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے جبکہ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے آخری وقت میں بھی مخالف ٹیم پر دبدبہ بنائے رکھا اور اسے سبقت نہیں لینے دی۔ ہندوستانی ٹیم کے اس مظاہرے سے صاف ہے کہ بلجیم اورانگلینڈ کے خلاف آخری منٹ میں اس سے ہوئی غلطیوں پر کھلاڑیوں نے خاص طور پر کام کیا ہے۔ملیشیاکے خلاف بھی ٹیمکو اسی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے ساتھ جارحیت کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک ہندوستان کی جانب سے مندیپ۔ آکاشدیپ۔ ھرم ویر سنگھ اور روپندر پال سنگھ نے گول کیے ہیں اور ملیشیاکے خلاف میچ میں ان سے ایسی ہی امید رہیں گی۔اس کے علاوہ اسپین کے خلاف گول کیپر نے بھی مخالف ٹیم کو کنٹرول کیا اور ان سے ایک بار پھر ایسی ہی متاثر کن کارکردگی کی امید رہے گی۔ ہندوستان کے لیے اچھی بات یہ ہوگی کہ اس کے لئے پچھلے تینوں میچ ہار چکی ملیشیا پر دباؤ بنانا آسان ہوگا۔گروپ ایک کی ٹیم ملائیشیا نے اپنا پچھلا مقابلہ انگلینڈ سے 0 ۔ 2 سے ہارا تھا جبکہ وہ آسٹریلیا سے 4 ۔0 اور بلجیم سے 2 ۔6 سے زبردست شکست جھیل چکی ہے