کراچی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں قابلِ ذکر اضافے کے ساتھ ساتھ اسپانسر کرنے والی کمپنیوں کے لوگو لگانے پر ملنے والی رقوم میں بھی ان کا حصہ بڑھا دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 31 کرکٹرزکو چار کیٹگریز میں سینٹرل کانٹریکٹ دیا ہے۔ کیٹگری اے میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد حفیظ اور جنید خان شامل ہیں۔کیٹگری سی میں چھ کھلاڑی ہیں جن میں اسد شفیق، اظہر علی، عدنان اکمل، خرم منظور، ناصر جمشید اور عبدالرحمٰن شامل ہیں۔سب سے زیادہ کھلاری کیٹگری ڈی میں ہیں جس میں سرفراز احمد، محمد عرفان اور صہیب مقصود سمیت 16 دیگر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔سینٹرل کانٹریکٹ دینے کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے والی کمیٹی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان، چیف سلیکٹر معین خان اور محمد اکرم شامل ہیں۔ذاکر خان کے مطابق سینٹرل کانٹریکٹ دینے کے لیے جن باتوں کو مد نظر رکھا گیا ہے ان میں کھلاڑیوں کی کارکردگی، ان کی فارم اور فٹنس کا معیار شامل ہے۔