لندن ۔فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر نے کہا ہے کہ وہ برازیل میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے عالمی فٹ بال کپ کی کامیابی کے لیے پر اعتماد ہیں۔فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نے برازیل کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس عالمی کپ کو کامیاب بنانے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں کریں۔انھوں نے یہ بات جمعرات کو ساؤ پاؤلو شہر میں میٹرو کے کارکنوں کی ہڑتال کی وجہ سے ہونے والی ٹریفک جام سے نکلنے کے بعد کہی۔حکومت اور میٹرو یونین کے مابین مذاکرات ناکام ہونے کی وجہ سے ہونے والی ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مزید مشکلات پیش آئیں گی۔پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ بھی ہڑتال کریں گے۔گذشتہ برس لاکھوں افراد نے عالمی کپ پر اٹھنے والے اخراجات اور بدعنوانی کے خلاف اور عوامی سہولیات میں بہتری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں مظاہرے کیے تھے۔حالیہ احتجاج برازیل میں ہونے والے عالمی فٹ بال کپ کے لیے ایک نیا دھچکا ہے جس پر ٹورنامنٹ کے عالمی منتظمین نے تنقید بھی کی ہے۔لیکن فیفا کے صدر نے عالمی کپ کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم پراعتماد ہیں کہ یہ ایک جشن ہوگا۔‘اس سے پہلے برازیل میں فٹ بال کے عالمی کپ پر اٹھنے والے اخراجات کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔گذشتہ برس لاکھوں افراد نے عالمی کپ پر اٹھنے والے اخراجات اور بدعنوانی کے خلاف اور عوامی سہولیات میں بہتری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں مظاہرے کیے تھے۔تب سے اب تک برازیل میں متعدد مرتبہ مظاہرے ہو چکے ہیں جن میں سے کئی تشدد
کے بعد ختم ہوئے۔