نئی دہلی (بھاشا)بین الاقوامی بازاروں میں مثبت رخ کے درمیان اسٹاکسٹوں کی خریداری کے سبب دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت ۷۰؍روپئے کی تیزی کے ساتھ ۲۷۲۵۰ ؍روپئے فی دس گرام بولی گئی ۔وہیں صنعتی اکائیوں اور سکہ بنانے والوں کی مانگ بڑھنے سے چاندی کی قیمت ۵۰۰؍روپئے کی تیزی کے ساتھ ۴۱۰۰۰؍روپئے کلو ہو گئی ۔بازار ذرائع کے مطابق سنگا پور میں سونے کی قیمت ۶۳ء۱۲۵۳ڈالر سے بڑھ کر ۸۶ء۱۲۵۵ڈالر فی اونس ہو گئی ۔چاندی کی قیمت ۴ء۰فیصد بڑھ کر ۱۲ء۱۹ڈالر فی اونس رہی ۔دہلی میں سونا ۹ء۹۹فیصد خالص اور ۵ء۹۹فیصد خالص کی قیمت ۷۰روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۲۷۲۵۰اور۲۷۰۵۰روپئے فی دس گرام بند ہوئی ۔ محدود کاروبار کے دوران گنی کی قیمت پہلے کی سطح ۲۴۴۰۰روپئے فی آٹھ گرام پر بند ہوئی ۔ چاندی ہفتہ وار ڈیلیوری کی قیمت ۴۷۵روپئے بڑھ کر ۴۰۲۷۵روپئے کلو بند ہ
وئی ۔چاندی سکہ کی قیمت ۷۶۰۰۰ : ۷۵۰۰۰روپئے فی سیکڑا بند ہوئی ۔