کانپور؍شہر(نامہ نگار)ضلع مجسٹر یٹ ڈاکٹر روشن جیک اپ نے آج سرسول بلاک واقع لوہیاگائوں سلیم پورمعائنہ کیاڈی ایم صبح آٹھ بجے سلیم پورپہنچی۔ یہاں کے پرائمری اسکول میں انھوں نے چوپال لگا کر عوام کے مسائل دریافت کئے اورمختلف اسکیموںکے تحت کرائے گئے کاموں اورمنتخب مستفیدین کی جانکاری عوام کو مہیاکرانے کے ساتھ ہی حقیقی طورپر مقامی لوگوں سے معلومات بھی حاصل کی۔ انھوں نے قومی دیہی مشن کے بارے میں مقامی لوگوں سے پوچھا تولوگوں نے اسکے بارے میں لاعلمی ظاہرکی اس پر ضلع مجسٹریٹ نے پی ڈی اورڈی آرڈی اے کو خواتین گروپ بنا کر انھیں خود مختار بناتے ہوئے آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے کیلئے ضروری کارروائی کئے جانے کی ہدایت کی۔ڈی ایم روشن جیک اپ نے کہا کہ سبھی افسران اپنی اپنی اسکیموں کے عمل درآمدیقینی بنانے کیلئے ذاتی طورپر گائوں میں جاکر اس کی تصدیق کریں تاکہ اسکیم کو حقیقی طورپر عمل جامہ پہنایا جاسکے۔اگرحکومت کے ذریعہ جاری اسکیموں کی عمل آوری میں کوئی گڑبڑی پائی جاتی ہے تو متعلقہ محکمہ ذاتی افسران کو ذمہ دارمانتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کاررائی کی جائے گی۔اس موقع پر گائوں والوں نے پینے کے پانی کے پائپ لائن کے اسکیم کے تحت بچائی گئی لائنوں میں سبھی علاقوں میں پانی نہ آنے کا شکایت کی۔اس پر ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ افسرکو مسئلہ کے حل کی ہدایت کی۔اسی طرح گائوں میں بجلی کنیشن کے لئے آئندہ آٹھ اور۹جون کو کیمپ لگانے کیلئے یوپی پاور کارپوریشن کے ایگزیکٹیوانجینئر کوہدایت کی۔گائوں میں اندرارہائش گائوں اورصاف بیت الخلا کی تعمیر میں دھمی رفتارہونے پر ضلع مجسٹریٹ نے اے ڈی او اورگائوں پنچایت سکریٹری کی تنخواہ مذکورہ تعمیراتی کام صدفیصد مکمل ہونے تک ر
وکنے جانے کا فرمان سنایا۔اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ نے اس گائوں میںمعائنہ کرکے منریگاکے تحت تالاب کھدائی اندرارہائشی اورلوہیا رہائش گائوں وغیرہ کے کام کو بھی دیکھا۔ تالاب کو مزید گہراکرنے اورتالاب میں داخل ہونے کیلئے سیڑیاں بنانے شجر کاری کرانے اورتالاب میں پانی بھرے جانے کی ہدایت کی اس دوران سی ڈی او راجیندرسنگھ ضلع ترقیاتی افسران ، پرشانت شرما، ایس ڈی ایم صدر یوگیندرکمارسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔