چندوسی(نامہ نگار)زہرخورانوں کے ذریعہ مویشی تاجر کا اغواکرکے ۵۰ہزارروپئے لوٹ لئے یہ معاملہ تھانہ کوڑفتح گنج علاقہ کے کو کاواس نیوادا گائوں کا ہے واردات کے دوسرے روز مویشی تاجر بے ہوشی کی حالت میں ضلع رامپور کے شاہ آباد بس اسٹیشن پر ملا۔ کوکاواس گائوں کے باشندے محمد سلیم ولد بابو خان نے بتایا کہ وہ اوراس کا چھوٹا بھائی علیم کھیتی اورکسانی کے علاوہ مویشیوں کے خرید فروخت بھی کرتے ہیں چارجون کو علیم گھر سے ۵۰ہزار روپئے لیکر دون پورکی بازار سے بھینسیں خریدنے گیاتھا اس کے بعد وہ گھر واپس نہیں پلٹادیر شام تک جب وہ گھر نہیں آیاتواس کی تلاش شروع ہوئی تلاش کے دوران گائوں والوں نے بتایا کہ علیم کو شام کے وقت نوادابس اسٹیشن پر دکھاگیاتھا۔