لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔علی گنج علاقہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص کی دردناک موت ہو گئی۔ مقامی لوگو ں نے لاش دیکھ کر اطلاع پولیس کو دی۔
مو قع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ علی گنج کے محب اللہ پور ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کی صبح ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ مقامی لوگوں نے لائن پر لاش کودیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کاخیال ہے کہ اس کی موت ٹرین کی زد میں آکر ہوئی ہے۔