لکھنو¿(نامہ نگار)جمعرات کی شب موٹرسائیکل سوار بدمعاش ایک زیورات تاجر سے سونا اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ایس پی گومتی پار حبیب الحسن نے بتایا کہ حسن گنج تھانہ حلقہ کے تحت کھدرا کے رہنے والے کلدیپ کمار یادو کی گڑمبا علاقہ میں زیورات کی دکان ہے۔ بتایا جاتاہے کہ جمعرات کی شب تقریباً ۹بجے کلدیپ دکان بندکر کے اپنی موٹرسائیکل سے گھر جا رہاتھا وہ جیسے ہی بندھا روڈ پر پہنچا پہلے سے بیٹھے دو بدمعاشوں نے اسے گھیر لیا اورکنپٹی پر اسلحہ لگا کر اس سے بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ بدمعاشوں کے فرار ہوتے ہی کلدیپ نے شور مچا دیا شور سن کر لوگ مدد کےلئے جمع ہو گئے اطلاع ملنے پر پہنچی مڑیاو¿ں اور علی گنج پولیس کے درمیان سرحدی تنازعہ ہوا معاملہ افسران تک پہنچا تو علی گنج پولیس نے اس معاملہ میںکلدیپ کی تحریر پر لوٹ کی رپورٹ درج کر لی۔