دی ہیگ۔میزبان ہالینڈ نے جرمنی کو ایک گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں داخلے کی اس کی راہ مشکل کر دی۔ڈچ اسٹرائیکر جیرون نے بلی باکیر کے ملے پاس پر 23 ویں منٹ میں گول کیا۔اس جیت کے ساتھ ہی ہالینڈنے اولمپک 2012 میں ملی شکست کا بدلہ بھی برابر کر لیا۔ اب ہالینڈ کے تین میچوں میں نو پوائنٹس ہیں جبکہ جرمنی کے صرف تین پوائنٹس ہے۔ ارجنٹائن نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ میں خود کو شامل کر لیا۔ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ کے چھ چھ پوائنٹس ہے ۔
ہالینڈ کے خلاف میچ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے جرمنی نے برابری کا گول داغنے کے کافی کوشش کی لیکن جاپ اسٹاک مین جیسے بڑے گول کیپر کو چکمہ نہیں دے سکے۔ دوسری طرف ارجنٹائن نے گوجالو پیلاٹ کی ہیٹ ٹرک کے طور پر نیوزی لینڈ کو شکست دی۔ پہلے ہاف کے بعد پیلاٹ نے 44 ویں منٹ میں پہلے پنالٹی کارنر پر گول کیا۔پانچ منٹ بعد اسٹیفن جینیس نے برابری کا گول کیا تھا۔پیلاٹ نے 51 ویں اور 69 ویں منٹ میں پھر گول کرکے ارجنٹائن کو پورے تین پوائنٹس دلا دئے۔اس سے پہلے ارجنٹائن نے اولمپک چمپئن جرمنی کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ میں اب کچھ ہی دن باقی ہیں ایسے میں اپنی تیاریوں کو آخری وقت میں پختہ کرنے میں مصروف میز
بانب برازیل نے فائنل پریکٹس میچ میں سربیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اترنے سے پہلے جیت کا ذائقہ چکھا تو وہیں یونان ،جرمنی اور آسٹریلیا نے بھی اپنے اپنے فرینڈلی مقابلوں میں جیت درج کی۔ فیفا ورلڈ کپ 2014 میں خطاب کی مضبوط دعویدار مانی جا رہی برازیل کی ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں انتہائی خراب کارکردگی سے ابرتے ہوئے سااے پالو کے ماروبک اسٹیڈیم میں فریڈ کے 57 ویں منٹ میں کئے گئے واحد گول کی مدد سے سربیا کو 1 ۔ 0 سے شکست دے کر اپنا آخری پریکٹس میچ جیت لیا۔اس میچ میں ٹیم کو بھلے ہی کامیابی ملی ہو لیکن فٹ بال کے دیوانے اس ملک میں ناظرین اپنی ٹیم کے اس مظاہرے سے زیادہ خوش نہیں نظر آئے۔ہاف ٹائم تک دونوں ہی ٹیمیں کوئی گول نہیں کر سکی۔لیکن ناظرین کی ہوٹگ کے درمیان فریڈ نے تھیگو سلوا کے پاس پر دو سربیائی کھلاڑیوں کے درمیان پھنسنے کے باوجود گول کیا۔ مانا جا رہا ہے کہ برازیل کے کوچ گرووار کو کروشیا کے خلاف اوپننگمیچ میں اسی ٹیم کو اتاریںگے۔فٹ بال شائقین کی توقعات کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ تقریبا 70 ہزار لوگوں نے اس پریکٹس میچ کو دیکھا۔ برازیل نے اپنے آخری 16 میں سے 15 میچ جیتے ہیں ۔لیکن سربیا کے خلاف اس کی کارکردگی نے کچھ مایوسی ضرور پیدا کر دی ہے۔