گورکھپور (نامہ نگار)نے سنیچر کے روز ضلع جیل کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جیل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیج کو دیکھااور قیدیوں سے ملاقات کے نظم کے بارے میں معلومات حاصل کی۔اس سے قبل اے ڈی ایم سٹی اور ایس پی سٹی کے معائنہ میں ایک بیرک سے ماچس ،سگریٹ کا پیکٹ اور سرتی برآمد ہوئی تھی۔ حکومت کے ذریعہ سنیچر کے روز پوری ریاست میں جیلوں کا معائنہ کئے جانے کے احکامات جاری کئے تھے۔اے ڈی ایم سٹی اور ایس پی سٹی دن میں ڈھائی بجے کے قریب جیل پہنچے اس کے بعد سہ پہر چاربجے کے قریب ضلع مجسٹریٹ اور سینئر پولیس کپتان بھی معائنہ کرنے پہنچ گئے۔واضح رہے کہ ضلع جیل میں ۳۲سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔افسران نے انہیں خاص طور پر دیکھا کہ سبھی کیمرے ٹھیک ڈھنگ سے کام کررہے ہیں یا نہیں اس دوران انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کرنے آنے والوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔