فتح پور (نامہ نگار)بجلی سپلائی میں مسلسل ضابطہ کو نظرانداز کیا جارہاہے۔ گرمی کے دنوں میں بہتر طریقہ سے بجلی نہ مل پانے کے سبب زندگی بے حال ہے۔ محکمہ توانائی کے ذریعہ بجلی سپلائی کا روسٹر مقرر ہے لیکن اس کے بعد مقررہ روسٹر کے مطابق بجلی کی سپلائی نہیں کی جارہی ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ تخفیف کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ غورطلب ہے کہ محکمہ جاتی روسٹر کے مطابق شام ۶بجے سے صبح ۶بجے تک اور دن میں ۱۰بجے سے ۲بجے تک بجلی کی سپلائی کا وقت مقرر کیا گیاہے۔
حالانکہ اس معینہ وقت کو صارفین کے ذریعہ سراہا گیا تھا۔ لیکن وقت گذرنے پر نہ تو معینہ وقت کے مطابق بجلی کی سپلائی ہوئی اور نہ تخفیف میں کوئی کمی کی گئی بلکہ بجلی تخفیف کا وقت غیر اعلانیہ طور پر بڑھتا ہی جارہاہے۔