رام پور (نامہ نگار)رام پور ضلع مجسڑیٹ اور پولیس کپتان نے مشترکہ طور پر ضلع جیل پر اچانک چھاپہ مار کر معائنہ کیا اس دوران میں جیل میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔ ضلع مجسٹریٹ سی پی ترپاٹھی اور پولیس کپتان سادھنا گوسوامی نے ضلع جیل پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ حکومتی احکامات کے مطابق یہ کارروائی کی گئی۔اس موقع پر قیدیوں کے بیرکوں کی تلاشی لی گئی۔حالانکہ کوئی بھی قابل اعتراض اشیا ء برآمد نہیں ہوسکی۔اس کے علاوہ
جیل اسپتال خواتین بیرک ،باورچی خانہ کا بھی معائنہ کیا گیا۔جہاں پر تمام نظام درست پایا گیا۔افسران نے جیل اسپتال میں بھرتی مریضوں سے بھی گفتگو کی جیل میں ایک خاتون قیدی جس کی عمر تقریباً ۸۰سال ہے جس کی رہائی کے لئے حکومتی سطح پر لکھا پڑھی کئے جانے کی جیل انتظامیہ کو ہدایت دی۔اس دوران سٹی مجسڑیٹ رما شنکر گپتا،جیل سپرنٹنڈنٹ راکیش سنگھ،سی او سٹی آل حسن خاں وغیرہ موجود تھے۔