لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔پارہ علاقہ میں رہنے والی ایک لڑکی کی اس کے ہی مکان میںکرائے پر رہنے والے ایک نوجوان نے آبروریزی کی ۔ واردات کے بعد ملزم نے لڑکی کو منھ بند رکھنے کی دھمکی دی۔ واردات کے وقت لڑکی گھر میں تنہا تھی۔ پارہ کے مدن کھیڑا میں ایک کسان کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ کسان کے گھر میں بستی کا رہنے والا ایک نوجوان بھی کرائے پر رہتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنیچرکو کسان اپنی بیوی کے ساتھ شادی میں شامل ہونے کیلئے باہر گیا ہوا تھا اور گھر میں اس کی بیٹی تنہا تھی۔ اتوار کی صبح کرائے دار نوجوان کسان کے گھر پہنچا اور لڑکی سے پانی مانگا۔ لڑکی جیسے ہی پانی لینے گئی نوجوان بھی گھس گیا۔ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ نوجوان نے لڑکی کی آبروریزی کی۔ لڑکی نے جب مخالفت کی تو اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی اور کچھ نہ کہنے کی دھمکی دے کر نوجوان چلا گیا۔ شام کو جب لڑکی کے ماں باپ گھر پہنچے تو لڑکی نے پورا واقعہ بتایا۔ لڑکی کی آبروریزی کی بات سن کر لڑکی کے والدین تھانے پہنچے لیکن دیر رات تک اس معاملہ میں کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ لڑکی کی آبروریزی کے واقعہ کے بعد پولیس نے معاملہ کوپوشیدہ رکھا۔ ایس او پارہ نے پہلے تو
اس واقعہ سے انکار کیا اس کے بعد انہوں نے شکایت موصول ہونے کا اقرار کیا۔