لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ٹرانسپورٹ محکمہ سے وابستہ مسائل اور اس کی ترقی سے متعلق تجاویز آل انڈیا ٹرانسپورٹ ترقیات ٹرسٹ کے صدر جگدیش گپتا اگرہری کی قیادت میں ایک وفد نے مرکزی وزیر داخلہ و بی جے پی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ کو سپرد کیں۔ آل انڈیا ٹرانسپورٹ ترقیاتی ٹرسٹ کے صدر جگدیش گپتا نے بتایاکہ انتخابات سے قبل وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ٹرسٹ کے ذریعہ ملک کے ٹرانسپورٹ کاروباریوں کو ان کے کاروبار میں ترقی دلانے کا وعدہ کیا تھا اس لئے ٹرانسپورٹ کاروباریوں نے مذکورہ تجاویز بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ کو سپرد کی۔
تجویز کے تحت ملک میں مہنگائی کیلئے ذمہ دار ٹول پلازا کو ختم کرنے، قومی پرمٹ میں ٹرک و بسوں کی معیاد کی مدت میں اضافہ، قومی پرمٹ کے بعد بھی دیگر ریاستی حکومتوں کے ذریعہ داخلہ فیس ، تکنیکی ٹیکس وصولی کو ختم کرنے، بیمہ کمپنیوں کے ذریعہ فائدہ کے بعد بھی بیمہ کی شرح میں اضافہ ختم کرنے ، ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ڈرائیوروں و کنڈیکٹروں کے ذریعہ مختلف بہبودی اسکیم جیسے( حادثہ رقم دس لاکھ روپئے، ڈرائیور کو ضلع سطح پر مفت تربیت و تنخواہ، اس کے اہل خانہ کو مفت طبی امداد اور صحت بیمہ کا فائدہ اور معذور پنشن وغیرہ) اوور لوڈوں کی ڈھلائی کو ختم کرنے اور ٹرانسپورٹ ترقی کیلئے قومی و ریاستی سطح پر ٹرانسپورٹ کمیشن کا مطالبہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ملک کے ٹرانسپورٹ کاروباری آل انڈیا موٹر س ٹرانسپورٹ کانگریس کے ذریعہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور مرکزی ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری کو
دہلی میں استقبالیہ دیں گے۔