نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) “کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی” کے اصول پر کاربند رہ کر مرکزی نریندر مودی حکومت نے آج عام آدمی کو حکومت میں شراکت دار بنانے اور اسے بنیادی سہولیات سے لیس کرنے کے لئے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اقلیتوں کی فلاح پر خاص توجہ دینے اور ملک کو تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا یقین دلایا گیا ہے۔مودی حکومت کے مستقبل کے ایجنڈے کی جھلک صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے خطاب میں دیکھنے کو ملی۔ واضح رہے کہ صدر آج سولہویں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس کو خطاب کررہے تھے۔ صدر کے خطاب کو حکومت کا آئندہ کا ایجنڈا تصور کیا جاتا ہے۔صدر کے خطاب میں بیرون ممالک سے ملک کا کالادھن واپس لانے ،
بدعنوانی سے نمٹنے ، مہنگائی پر قابو پانے، اور سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام کو حکومت سازی میں شراکت دار بنانے کا وعدہ کیا گیا۔