گائے کا گوشت: ایک کلو’ دہی: ایک پائو’ کچری پائوڈر: ایک چمچ’ کالی مرچ: ایک چمچ’ ہری مرچ( کٹی ہوئی): چھ عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ: ایک چمچ’ نمک: حسب ذائقہ’ تیل: دو چمچ’ چیز: حسب ذائقہ
ترکیب:
گائے کے گوشت میں تمام مصالحہ ڈال کر دو گھنٹہ کیلئے چھوڑ دیں ۔ اس کے بعد سیخ پر لگا کر سیک لیں ساتھ ساتھ آلو اُبال کر دو ٹکڑے کریں اور درمیان کے حصہ سے ایک بوٹی کے برابر کسی چمچ کے ذریعہ سے آلو میں خول کر لیں’اس میں گوشت کے ٹکڑے جو سیک لئے ہوں رکھ دیںاورڈش میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں۔ باقی بچی ہوئی بوڑیاں اور آلو کے ٹکڑے سائڈوں پر رکھ کر اوپر املی کی چٹنی اور کدو کش کی ہوئی چیز ڈال کر سیک لیں۔ برائون ہونے پر نکال لیں۔ پٹیٹو تکہ بوٹی تیار ہے۔
–