نئی دہلی۔ (یو این آئی)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سرکردہ نوجوان تیز گیند باز محمد شمی کے والد محمد توصیف نے کہا ہے ک محمد شمی کی استقبالیہ تقریب جلدہی دہلی یا کولکتہ میں منعقد کی جائے گی۔این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے محمد توصیف نے کہاکہ محمد شمی کی شادی کی تقریب میں ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کی مصروفیات کے سبب مدعو نہیں کیا گیا۔ لیکن جیسے ہی ان کھلاڑیوں کی دستیابی کا پتہ چلے گا اس کے مطابق دہلی یا کولکتہ میں محمد شمی کی استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔محمد شمی کی بیوی حسین جہاں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں محمد توصیف نے کہاکہ حسین ایک سابق ماڈل ہیں اور اب وہ ہمارے خاندان کی گھریلو خاتون ہیں اور اب وہ شمی کی کیریر میں ان کی معاونت کریں گی۔والدین کی حیثیت سے ان کی یہی خواہش ہے۔انہوں نے بتایا کہ شمی شادی کی رسموں کی تقریبات کے سبب مصروف ہیں اور 13 جون کو شمی سے چھوٹی بیٹی کی شادی ہونی ہے۔ اسکے بعد ہی شمی دستیاب ہوں گے۔ انہو ںنے بتایا کہ ان کے تین بیٹو ںمیں محمد شمی منجھلے ہیں۔واضح رہے کہ محمد شمی کو ایک مہینے کے آخر میں بنگلہ دیش کے لئے ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم جولائی میں انگلینڈ کے خلاف دورے میں ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ شمی کو ریورس سوئنگ کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہے۔ محمد شمی نے اب تک چھ ٹسٹ کھیلے ہیں جن میں انہو ںنے ابتک 27 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے نومبر 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھاا ور 47 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے تھے۔محمد توصیف نیکہاکہ ہندوستان کے لئے محمد شمی کا کھیلنا زیادہ اہم ہے۔ محمد شمی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہیں امید ہیکہ انگلینڈ کے دورے میں بھی شمی صد فیصد کارکردگی پیش کریں گے۔واضح رہے کہ جمعہ کو 24 سالہ محمد شمی کی مرادآباد کے ایک پانچ ستارہ
ہوٹل میں کولکتہ کی حسین جہاں سے شادی ہوئی ہے۔
ہوٹل میں کولکتہ کی حسین جہاں سے شادی ہوئی ہے۔