کانپور (نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹرروشن جیکب کے ذریعہ کلکٹریٹ جلسہ گاہ میں ٹیکس سے متعلق کاموں کا جائزہ لیاگیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع میں وراثت درج کرنے کی بہت سی شکایات یوم تحصیل وجنتا دربار کے موقع پر موصول ہورہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیکھ پالوں کے ذریعہ عمداً قانون کے تحت وراثت درج نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے متوفی کھاتہ دار کے ورثاء کو تحصیل اور ضلع صدر دفتر کے غیر ضروری طور پر چکر لگانے پڑتے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے مطابق ضلع کی تینوں تحصیلوں میں یوم وراثت کا انعقاد کیاجائے گا۔ اس کے تحت تمام لیکھ پال اور ٹیکس انسپکٹر اپنے اپنے علاقہ میں زیرالتواء وراثت کے معاملے کی جانچ اور تصدیق کی کارروائی کو یقینی کریں گے۔انہوں نے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کارروائی کو یقینی بنانے کے بعد تمام اطلاع مقررہ تاریخ پر ان کے دفتر پر بھیج دی جائیں۔