کانپور (نامہ نگار)خواتین کے خلاف آبروریزی کے واقعات میں اضافہ کے لئے بی جے پی خاتون مورچہ نے ریاست کی سماجوادی پارٹی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ریاستی گورنر سے ایس پی حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی خاتون مورچہ نے مطالبہ پر زوردینے کے لئے اتوار سے ریاستی حکومت کے خلاف دستخطی مہم شروع کی تھی۔جس میں سیکڑوں خواتین نے دستخط کئے تھے۔ مہم کے آخر میں ریاستی گورنر کو مخاطب عرضداشت ضلع انتظامیہ کے افسرکو سپرد کی گئی۔عرضداشت سپردکرنے والوں میں امت ،بالا ،سروج اور گڈی
وغیرہ شامل تھیں۔