لکھنؤ۔(نامہ نگار)نگوہاں علاقے میں گذشتہ پانچ جون کی شب کپڑے کی ایک دکان میں ہوئک چوری کے معاملے میں دو چوروں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس چوری کئے گئے ۳۰ہزار روپئے کے کپڑے برآمد کئے فی الحال چوری کے اس معاملے میں ایک ملزم ابھی بھی فرار ہے۔
ایس پی دیہی سومتر یادو نے بتایا کہ نگوہاں قصبہ کے باشندہ مدھر موہن کی نگوہاں بازار میں بھگوتی وسترالیہ کے نام سے کپڑے کی دکان ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ پانچ جون کی شب چور دکان کا شٹر توڑ کر ہزاروں روپئے کے کپڑے چوری کر لے گئے تھے۔ اس معاملے میں دکاندار مدھر نے نگوہاں کے باشندہ سنیل کمار، شری لال اور سنی ورما پر شک ظاہر کرتے ہوئے رپورٹ درج کرائی تھی۔
جانچ کے دوران دوشنبہ کو پولیس نے ویری شال پور ریلوے کراسنگ کے قریب نامزد ملزم شری لال اور شنی ورما کو گرفتار کیا۔
پولیس نے ان کی نشاندہی پر چوری کئے گئے ۳۰ہزار روپئے کے کپڑے برآمد کئے ہیں۔ پولیس چوری کے معاملے میں ایک ملزم سنیل کمار کو تلاش کررہی ہے۔