لکھنؤ(نامہ نگار)چنہٹ پولیس نے دوشنبہ کو ایک اسمگلر کو گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضے سے ایک کروڑ کی ہیروئن برآمد کی ہے۔ سی او گومتی نگر ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ چنہٹ پولیس نے دوشنبہ کی صبح جانچ کے دوران کٹھوتا جیل کے نزدیک سے ایک مشتبہ شخص کو پڑا تلاشی کے دوران پولیس کو اس کے قبضے سے۵۰۰گرام ہیروئن ملی۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے اپنا نام ایٹہ کا سریش آچاریہ بتایا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ ہیروئن دہلی فروخت کیلئے لے جارہا تھا۔ برآمد ہیروئ
ن کی قیمت بین الاقوامی بازار میں ایک کروڑ روپئے بتائی جا رہی ہے۔