پونے، 10 جون (یو این آئی) سٹی پولس نے آج 13 معاملے درج کئے ہیں جن میں اب تک 23 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں اس وقت ہنگامہ کرکے بوال مچایا تھا جب فیس بک پر ڈاکٹر بھیم راؤ اامبیڈکر کی اہانت آمیز تصاویر شائع کئے جانے کی وجہ سے اتوار کو کشیدگی پھیل گئی تھی۔ یہ اطلاع پولس کے ذرائع نے دی ہے۔ اس سلسلے میں پولس کے جوائنٹ کمشنر سنجے کمار نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ افواہوں کی یقین نہ کریں اور فون پر بے بنیاد میسیج بھیجنے سے پرہیز کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر شائع کئے جانے کے خلاف برگشتہ عوام کی بھیڑ نے میونسپل کارپوریشن کی تقریبا 30 بسوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ مسٹر سنجے کمار نے بتایا کہ شہر میں صورتحال فی الحال قابو میں ہے اور پولس نے سلامتی کے لئے مناسب بندوبست کیا ہے۔
اثناء ری پبلیکن پارٹی آف انڈیا کے ایک وفد نے پونے کے پولس کمشنر مسٹر ستیش ماتھر سے ملاقات کرکے فیس بک پر اہانت آمیز تصاویر شائع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی
کرنے کا مطالبہ کیا