نیشام کی سنچری کے بعد کیوی ٹیم نے 508رن پر اننگ ڈکلئیر کی
کنگسٹن۔کین ولیم 113کے بعد جیمز نیشام کی 107 رنوں کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے سامنے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہی سات وکٹ پر 508 رن کا بڑا اسکور بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں نو اوور میں بغیرکسی نقصان کے 19 رن بنائے۔اس اوپننگ جوڑی کرس گیل08اور کیرون پاویل11رنز پر ناٹ آؤٹ کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کیوی ٹیم سے اب بھی 489 رن پیچھے ہے۔اس کے تمام وکٹ محفوظ ہیں۔آل راؤنڈر جیمز نیشام اس سنچری کے ساتھ نیوزی لینڈ کے پہلے اور اوورآل آٹھویں کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کے پہلے دونوں ٹسٹ میچوں میں مسلسل سنچری بنائی ہیں۔اس سے پہلے نیشام نے ہندوستان کے خلاف اپنے افتتاحی ٹیسٹ میں ناٹ آئوٹ 137 رن بنائے تھے۔نیشام نے دوسرے دن 171 گیندوں میں 11 چوکے اور دو چھ چھکے لگا کر 107 رن بنائے۔ نیشام کے علاوہ ہندوستان کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے پہلے دو ٹسٹ میچوں میں سنچری بنانے کے علاوہ تیسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری لگائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بل پوسفورڈ،ڈگ والٹرس ،ایلوئن کالی چرن، گریگ ولوویٹ ،سوربھ گانگولی اور روہت شرما کے نام بھی یہ حصولیابی درج ہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے دن کا کھیل پہلے دن کے 240 رن پر دو وکٹ سے آگے شروع کیا۔کین ولیمس 105اور راس ٹیلر، 32نے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔لیکن آٹھ رن جوڑ کر ولیمس 113 کے اسکور پر دن کا پہلا شکار بنے۔ٹیلر نے 23 رن اور جوڑ کر 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان برینڈن میکلم، 07رن پر آؤٹ ہو گئے لیکن چھٹے نمبر پر کھیلنے اترے نیشام نے سنچری جڑکر نیوزی لینڈ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ نیشام کے ساتھ دوسرے جانب پر بی جے واٹلنگ نے 89 رن بنائے۔انہوں نے 204 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔نیشام اور واٹلنگ نے چھٹے وکٹ کے لئے 201 رنز کی بہترین شراکت بھی ادا کی۔ٹم سائودی 21 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔نیشام کو ٹیم کے 480 کے اسکور پر سلیمان بین نے آؤٹ کیا جبکہ واٹلنگ کو شین شلگنگ فورڈ نے روکا۔ واٹلنگ ساتویں بلے باز کی شکل میں آؤٹ ہوئے۔اس وقت ٹیم 508 رن کا بڑا اسکور بنا چکی تھی اور کپتان میک کولم نے تین وکٹ باقی رہتے ہوئے اننگز کے ڈکلئرکرنے کا اعلان کرنے کا فیصلہ کر لیا۔