ممبئی۔سابق کپتان دلیپ وینگسرکر نے انگلینڈ کے خلاف اگلے ماہ ہونے جا رہی پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ہندوستانی گیند بازی حملہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کے خلاف فتح دلانے کے قابل ٹیم انڈیا میں ایک بھی گیند باز موجود نہیں ہے ۔ انگلینڈ کے ساتھ ہونے جا رہی اس مشکل سیریز میں ہندوستانی گیندبازی حملے کی قیادت ایشانت شرما اور بھونیشور کمار کریں گے۔ہندوستانی گیند بازوں میں محمد سمیع۔ورون آرون اور روچندرن اشون بھی شامل ہے لیکن وینگسرکر کو شک ہے کہ یہ گیند باز اس سیریز میں کس قدر مؤثر ثابت ہو گے یا نہیں۔ اپنی اکیڈمی کیلئے ایک ویب سائٹ شروع کرنے کے بعدوینگسرکر نے کہا یہ دورہ ہندوستان کیلئے مشکل ہوگا۔
ہمیں ایسے گیند بازوں کی ضرورت ہے جو انگلینڈ کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں لیکن بدقسمتی سے مجھے ایسا کوئی گیند باز دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ہم چار گیند بازوں کے ساتھ کھیلیں گے۔چار میں سے دو گیند باز ایسے ہونے چاہئے جو ایک میچ میں 10 وکٹ لے سکیں۔فی الحال مجھے ایسا کرتے ہوئے کوئی دکھائی نہیں دے رہا ۔انہوں نے کہا کرکٹ میں کچھ پتہ نہیں ہوتا۔کچھ بھی ہو سکتاہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہندوستان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ لیکن اپنے گھریلو میدان پر انگلینڈ کی ٹیم کافی اچھی ہے۔
کافی وقت کے بعد ہم پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہے ہیں۔کوچ ڈنکن کی کارکردگی کے سوال کو ٹالتے ہوئے وینگسرکر نے کہامیں ہندوستانی کوچ پر یقین کرتا ہوں۔سنجے بانگڑ آئی پی ایل
میں کافی اچھا کام کیا ہے۔اس لئے ہندوستانی کوچ کے لئے راستہ تلاش کرنا چاہئے ۔