نئی دہلی۔ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں بھی قومی ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ میں پہنچنے کا امکان نہیں ہے اس لئے اسے فی الحال ایشیا میں ہی سب سے اوپر 10 میں پہنچنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔برازیلمیں فیفا عالمی کپ کے شروع ہونے میں اب کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔لیکن ملک میں فٹ بال کی مقبولیت کے بڑھنے کے باوجود بھی قومی ٹیم فی الحال بین الاقوامی سطح پر کچھ نہیں کر سکی ہے۔ٹیم انڈیا کوفیفاکے لئے کوالیفائی کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر چھیتری نے کہا ٹیم انڈیا کو دنیا کے سب سے اوپر ٹیموں کے ساتھ موازنہ کرنا غلط ہے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ ہم فی الحال ان سے بہت
پیچھے ہے ۔چھیتری نے یہاں ایک پروگرام میں صحافیوں سے کہا ہمارادھیان فیفا عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کے بجائے پہلے ایشیا کی سب سے اوپر 10 ٹیموں میں پہنچنے پر ہونا چاہیے۔ ہمیں آہستہ آہستہ قدم بڑھانے ہوں گے اور اس لئے فی الحال ایشیائی ٹیموں میں آگے بڑھنے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگا۔ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ہندوستان کا مقصد قطر،یو اے ای، ازبکستان اور یمن جیسی ٹیموں کے سطح تک پہنچنا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا ہم جنوبی ایشیا میں ایک بہتر ٹیم ہیں۔لیکن ہمارا مقصد اب سیف چمپئن شپ جیتنے سے آگے کا ہونا چاہیے۔ہمارا مقصد قطر اور یمن جیسی ٹیم سے جیتنے کا ہونا چاہیے ۔چھیتری نے کہاہم ان ٹیموں کے سطح تک پہنچنے کے بعد ہی ایشیا میں جاپان ،جنوبی کوریا،ایران اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں ۔فیفا ورلڈ کپ میں اس بار آسٹریلیا ایشیائی ٹیم کے طور پر حصہ لے رہی ہے۔