سڈنی….ایک عالمی ادارےکی رپورٹ میں شام کو دنیا کا سب سےزیادہ بد امنی کا شکار ملک قرار دیا گیا ہے ،جبکہ بد امنی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پاکستان نویں نمبر پر ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ اکنامکس نے امن وامان کے اعتبار سے دنیا کے162 ملکوں کی نئی فہرست جاری کی ہے
،جس کے مطابق شدید خانہ جنگی کا شکار شام اس وقت بے امنی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے ،بے امنی کے واقعات میں افغانستان کا دوسرا ، جنوبی سوڈان کا تیسرا جبکہ عراق کا چوتھانمبر ہے۔اس فہرست میں بے امنی کے اعتبار سے پاکستان نویں اور پڑوسی ملک بھارت بیسویں نمبر پر ہے۔برطانیہ 47اور امریکا 101نمبر پر کھڑا ہے،جبکہ آئس لینڈ ، ڈنمارک ، کینیڈا اور آسٹریلیا دنیا کے پرامن ملک قرار دیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں ،جس سے پر امن ترقی یافتہ ممالک میں بھی معاشی ترقی متاثر ہورہی ہے۔رپورٹ میں ان ملکوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جہاں آئندہ دو سال میں دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے۔