پیرسبماکو، 6 نومبر: مالی میں تشدد کے واقعات میں اضافہ اور ریڈیو کے دو صحافیوں کے قتل کے باوجود فرانس متعین وقت کے اندر وہاں سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔
وزیر خارجہ لارینٹ فابیاس نے ریڈیو پر قومی خطاب میں کہاکہ وہاں سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے میں طے شدہ وقت کی پابندی کی جائے گی اور اسے آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ فرانس نے اپنے 150 فوجیوں کو جنوب سے کیدی علاقے میں بھیجا ہے۔
مسٹر فابیاس نے کہا “صدر فرینکوئس اولاند نے کدل علاقہ میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہاں سے فوجیوں کو واپس بلانے میں تاخیر کی جائے گی۔
ہالینڈ نے بھی گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ وہ مالی میں اقوام متحدہ مشن کو مضبوط کرنے کیلئے کامبیٹ ہیلی کاپٹروں اور 300 اضافی فوجی بھیجے گا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کل مالی کے دورہ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ وہاں مزید فوجی آ رہے ہیں اور جلد ہی ان کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار ہوجائے گی۔
واضح رہیکہ مالی میں 24 نومبر کو انتخابات ہونے والے ہیں اور کئی انتہاپسند تنظیمیں اس میں رخنہ ڈالنا چاہتی ہیں جن کے خلاف مالی اور بین الاقوامی فوجیوں نے وسیع پیمانہ پر مہم شروع کی ہے۔