دمشق، 19 جون (یو این آئی) شام میں باغیوں کے خلاف کئے گئے فضائی حملہ میں کم از کم چھ لوگوں ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔برطانیہ میں واقع “شامی انسانی حقوق نگرانی‘‘کے ذرائع نے بتایا کہ الفوطہ صوبہ کے سکوبہ میں فوج نے باغیوں کے خلاف کل ہوائی حملہ کیا۔حملے میں چھ لوگ مارے گئے اور 32 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔ایک روز قبل شام کی فضائیہ نے اردن کی سرحد سے متصل الشجرہ میں واقع پناہ گزیں کیمپ میں ہوائی حملہ کیا تھا جس میں 9 لوگ مارے گئے تھے کئی لوگ بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔پچھلے چار سال سے شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے اب تک قریب ایک لاکھ لوگوں کی جان جاچکی ہے اور لاکھوں لوگ خانما برباد ہوچکے ہیں۔