نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ حکومت ہند عراق میں اغوا شدہ ہندوستانیوں کو رہا کرانے اور وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔محترمہ سوراج نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس کے لئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔محترمہ سوراج نے کہا کہ اس پورے معاملے پر ان کی گہری نظرہے۔ خیال رہے کہ عراق میں 40 ہندوستانیوں کا اغوا کرلیا گیا ہے۔ان ہندوستانیوں کے گھر والوں نے آج محترمہ سوراج سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی۔