ایٹہ : ضلع پروبیشن افسر ٹی این تیواری نے مطلع کیا ہے کہ شوہر کی موت کے بعد بے سہارا خواتین کے لئے امدادی اسکیم کے تحت مستفید ہورہے بیوہ پنشن مستفیدین اپنے بینک کا سی بی ایس اکاؤنٹ نمبر فراہم کرائیں۔جس سے مالی سال ۱۵-۲۰۱۴کی پہلی چھ ماہی قسط کی رقم بینکوں میں ان کے اکاونٹ میں آن لائن بھیجی جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ سی بی ایس اکاؤنٹ نمبر کے بغیر کسی بھی کھاتہ میں رقم بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔اس لئے جلد ازجلد بیوہ پنشن کے مستفیدین اپنے بینک کا سی بی ایس اکاؤنٹ نمبر دفتر میں دستیاب کرادیں۔اکاؤنٹ نمبر فراہم نہ کرائے جانے کی صورت میں ان کی پنشن منسوخ کرتے ہوئے دوسرے امیدوار کی پنشن منظور کی جاسکتی ہے جس کی ذمہ داری خود پنشن یافتہ کی ہوگی۔