تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور اس کے حامی بعثی عناصر نے عراق کے صوبہ کرکوک میں ایک بار پھر عوام کا قتل عام کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق داعش تکفیریوں نے کرکوک کے بشیر نامی گاؤں میں وحشیانہ طریقے سے دسیوں افراد کو تہ تیغ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے تکفیری درندوں نے صوبہ صلاح الدین کی ایک ایر بیس میں دسیوں افراد کا قتل عام کردیا ہے۔ ان دہشتگردوں نے پیغمبروں کے مراقد، مسجدوں اور کلیساؤں کو فوجی ٹریننگ کے مراکز اور جیلوں میں تبدیل کردیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ فوج نے صوبہ دیالہ کے مقدادیہ علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں جن میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر عراقی فضائيہ نے صوبہ صلاح الدین میں بیچی ریفائنری کے اطراف حملے کئے ہیں جن میں داعش کا ایک دہشتگرد سرغنہ ابو خبیب الجزائری ہلاک ہوگيا ہے۔ یہ دہشتگرد سرغنہ شرقاط کے علاقے میں ہلاک ہوا ہے۔ داعش تکفیری دہشتگرد گروہ میں سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کے بعثی فوجی بھی شامل ہیں۔ اس گروہ کو سعودی عرب اور قطرکی مکمل حمایت حاصل ہے۔