لکھنؤ: حضرت گنج کے نرہی علاقہ میں رہنے والے ایک ٹفن سروس مالک کو کار سوار کچھ لوگ اغوا کر لے گئے۔ اس معاملہ میں ایک ہوٹل مالک اور اس کے بیٹے پر اغوا کا شک ظاہر کرتے ہوئے رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ ایس پی مغرب راجیش کمار نے بتایا کہ نرہی پرانی سبزی منڈی کے سشیل گپتا سول اسپتال کے نزدیک چائے کاٹھیلہ لگاتا ہے۔ اس کے کنبہ میں بیوی، ۰۲سالہ بیٹا موہت اور دوبیٹیاں ہیں۔ موہت لوگوںکو ٹفن دینے کا کام کرتا ہے بتایاجاتا ہے کہ جمعہ کی شام ایک شخص اس کے گھر آیا اور ٹفن لگانے کی بات کہی وہ موہت کو اپنے ساتھ گھر دکھانے کیلئے لے گیا۔ اس کے بعد پراگ روڈ کے نزدیک پہلے سے موجود کار سوار چار افراد نے زبردستی موہت کو کار میں بٹھا لیا اور اغوا کر لے گئے۔ کچھ دیر بعد موہت نے اپنی بہن مونی کو فون کر کے اغواکی اطلاع دی۔ موہت کے گھر والوں نے یہ اطلا ع پولیس کو دی۔ موقع پر حضرت گنج پولیس بھی پہنچی لیکن کچھ پتہ نہیںچل سکا۔ دیر رات موہت کے اغوا کے معاملہ میں گھر والوں نے ایک ہوٹل مالک اور اس کے بیٹے پر اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے رپورٹ درج کرائی ہے۔ انسپکٹر حضرت گنج نے بتایا کہ اب تک تفتیش میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ موہت کے کنبہ کا نامزد کئے گئے باپ بیٹے سے پرانا تنازعہ چل رہا ہے فی الحال پولیس موہت کی تلاش کر رہی ہے اور سرویلانس کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ واردات کے بعد سے ہی موہت کا موبائل فون بھی بند ہے۔
٭عائشہ صدیقی ’تمنا آزاد‘ کے مجموعہ کلام ’احساس محبت‘ کی رسم اجراء، یو پی پریس کلب میں سہ پہر دو بجے۔