لکھنؤ(نامہ نگار)اترپردیش ادیوگ ویاپار پرتیندھی منڈل اور لکھنؤ ویاپار منڈل نے جمعہ کو مشعل جلوس نکال کر مرکزی اور ریاستی حکومت سے عراق میں پھنسے ہندوستانیوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔ بنواری لال کنچھل اور ہریش چندر اگروال اور امرناتھ مشرا کی قیادت میں جن پتھ مارکیٹ سے نکلے مشعل جلوس میں بڑی تعدادمیں تاجر شامل ہوئے۔ بنواری لال کنچھل نے کہا کہ عراق کے بگڑتے حالات کے مد نظر مرکزی حکومت عراق معاملہ میں جلد مداخلت کرے اور وہاں پھنسے ہندوستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائے۔ جلوس میں درجنوں کی تعداد میں تاجر اپنے ہاتھوں میں مشعل لے کر شامل ہوئے۔ تاجروں نے فیکس کے ذریعہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو روانہ کی گئی عرضداشت میں ہندوستانیوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔