بھاگلپور، 21 جون (یو این آئی) بہار میں اس ضلع کے سنہسولہ تھانے علاقہ کے منگاچک گاؤں میں کل رات بجلی گرنے سے ایک ہی کنبے کے تین اراکین کی موت ہوگئی۔کہگاؤں کے سب ڈویژنل افسرراجیو رنجن گپتا نے آج یہاں بتایا کہ گنگاچک گاؤں کے باشندے جگل یادو (30) فندوس یادو (32) اور گلئس یادو (35) کھیت میں کام کرنے کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ تبھی تیز بارش کے ساتھ بجلی گرنے کے واقعے میں ان تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مسٹر گپتا نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال بھیجی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان کے گھر والوں کو قدرتی آفات کے تحت فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے بطور امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔