گیا، 21 جون (یو این آئی) بہار میں دہشت گردی سے متاثرہ ضلع گیا سے کوٹھی علاقہ کے سیوٹی بارا گاؤں میں کل دیر رات ممنوعہ تنظیم ہندستانی کمیونسٹ پارٹی (ماؤ نواز) کے انتہا پسندوں نے گاؤں کے ایک شخص کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تقریباً 12 مسلح انتہا پسندوں نے سیوٹی بارا گاؤں کے باشندہ اجاگر بھارتی (30) کے گھر پر حملہ کرکے اس کا اغوا کرلیا۔ اس کے بعد ماؤ نوازوں نے بھارتی کو گاؤں کے کچھ دور لیجاکر اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر قتل کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ماؤ نواز فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے۔