بیروت، 21 جون (رائٹر) لبنان میں سیکورٹی چوکی پر کل ایک خودکش دھماکے میں پولیس کا ایک جوان ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہوگئے۔شا م کی سرحد کے نزدیک بقا وادی میں اس واردات کو انجام دیا گیا۔ جہاں لبنان کے سنی شدت پسند لگاتار حملے کررہے ہیں۔لبنان کے سینئر سیکورٹی افسر میجر جنرل عباس ابراہیم نے بتایا کہ شدت پسند سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بناکر مسلسل حملے کررہے ہیں اور مجھے بھی دھمکی ملی ہے لیکن ہمارا سیکورٹی نظام اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور ہم لبنان کو دوسرا عراق نہیں بننے دیں گے۔بعد میں فوج نے سیکورٹی کی وجوہات سے کئی راستوں کو بند کردیا۔