دوبئی، 21 جون (رائٹر) ایران نے کہا ہے کہ عراق سے متعلق امریکی موقف سے ایسا لگتا ہے کہ اس کے اندر دہشت گردی سے لڑنے کی سیاسی قوت ارادی نہیں ہے۔ ایران کے ایک افسر نے کہا ہے کہ سنی انتہا پسندوں کے خلاف لڑائی میں عراق کی مدد کیلئے 300 فوجی مشیر بھیجنے کے صدر بارک اوباما کے فیصلہ سے یہ واضح ہے کہ امریکہ اس لڑائی کے تئیں سنجیدہ نہیں ہے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب و افریقہ امور حسن عامر عبداللہ حیان نے خبررساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ صدر اوباما کے حالیہ سے بھی ایسا لگتا ہے کہ عراق کے مسئلہ پر امریکہ کے اندر قوت ارادی کی کمی ہے۔ایران کینائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ مغربی ایشیا میں دوہری پالیسی نہیں اپنا سکتا۔ شام اور عراق کے مسئلہ پر امریکہ کی متضاد پالیسی ناقابل فہم ہے۔