بگوٹا (کولمبیا) 6 نومبر: لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے روس کی فضائیہ پر کولمبیائی فضائی حدود کی خلاف ورزی الزام لگاتے ہوئے احتجاج درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع گزشتہ روز کولمبیائی صدر جوان مینوئل سینٹوس نے دی۔
مسٹر سنٹوس نے کہا کہ جمعہ کے روز دو روسی لڑاکا طیارے وینزوئلا اور نکاراگوا کے درمیان اڑان بھرنے کے بعد بلا اجازت کولمبیا کی فضائی حدود میں داخل ہوگئے تھے ہم اس معاملے کو روس کے سامنے غیرملکی وزارت کے تحت اٹھائیں گے۔
فوجی ذرائع کے مطابق روسی فضائیہ کے 2 توپالوف ۔ 160 ، ٹی یو ۔160 لڑاکا طیارے وینزوئلا کے ساحلی شہر میکویٹیا سے اڑان بھر کر نکاراگوا کی راجدھانی مانیگوا جارہے تھے۔ ان طیاروں نے کولمبیا کے سین اینڈرسن پروونڈیسیا جزیرے پر کولمبیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔ یہ جزیرہ کریبیائی سمندر میں واقع ہے۔