لکھنؤ: ٹھاکرگنج پولیس نے لگژری ایکس یو وی سوار ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس دوسرے کی لائسنسی پستول برآمد ہوئی۔ پولیس نے پکڑی گئی گاڑی کو سیز کردیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا تیسرا ساتھی پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا ہے اس کے تلاش میں پولیس لگی ہوئی ہے۔ ایس اوٹھاکر گنج سمر بہادر سنگھ نے بتایاکہ اتوار کی دوپہر پولیس کو مخبر کی مدد سے اطلاع ملی کہ ہردوئی روڈ کی جانب سے ایک ایکس یو وی گاڑی میں بدمعاش سوار ہیں اور وہ شہر کی جانب کسی دوسری واردات کو انجام دینے آرہے ہیں۔ ایس او اپنی ٹیم کے ہمراہ بالا گنج چوراہے پر پہنچ گئے اور چیکنک کی شروعات کرلی ۔ کچھ ہی دیر بعد ایک کالے رنگ کی گاڑی دکھائی دی۔ پولیس نے اس گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا اتنے میں گاڑی کے پچھلے دروازے سے ایک شخص اترکر فرارہوگیا۔ اتنے میں پولیس نے آگے کی سیٹ پر بیٹھے دو لوگوں کو پکڑ لیا پولیس نے پوچھ تاچھ کی تو گاڑی ڈرائیور نے اپنا نام حسن گنج کے تروینی نگر کا باشندہ سلیم اور دوسرے نے رجب گنج کا رہنے والا مونو شرما بتایا پولیس نے تلاشی میں مونو کے پاس سے ایک فیکٹری میڈ طمنچہ برآمد کیالیکن وہ طمنچہ مونو کا لائسنسی تھا لیکن سلیم کے پاس جو پستول ملی وہ غیر قانونی تھی۔پولیس نے سلیم کے خلاف کارروائی کرکے اسے جیل بھیج دیا اور انڈیور( یوپی ۳۲سی وی۹۱۹۱)کو سیز کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ سلیم ٹھیکیداری کے ساتھ زردوزی کا بڑے پیمانے پر کام کرتا تھا۔