مظفرنگر : ضلع کے ریاولی گاؤں میں دونوجوانوں نے ایک ۷سالہ بچی کی مبینہ آبروریزی کی۔پلیس کے ترجمان نے بتایا کہ واردات آم کے باغ میں انجام دی گئی۔ لڑکی نے اس کی اطلاع اپنے گھروالوں کو دی۔جس کے بعد گھروالوں نے دونوجوانوں کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ پولیس نے آبروریزی کے الزام میں محمود کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک دیگر واقعہ میں ایک نوجوان نے لڑکی کی آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی کی مزاحمت کے بعد نوجوان کو بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم سنجیو کو گرفتار کرلیا گیاہے۔