بیجنگ: چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں طبی ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مرغی اور مچھلی سمیت ایسی تمام غذائیں فالج کے خلاف ڈھال ثابت ہو سکتی ہیں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔ نانجنگ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ مرغی یا بیس گرام سالمن مچھلی کے استعمال سے فالج جیسے خطرناک مرض کو بیس فیصد تک ٹالا جا سکتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ پروٹین کے استعمال سے بلڈ پریشر کی شرح میں کمی آ جاتی ہے جس کی وجہ سے فالج کا خدشہ خود ہی کم ہو جاتا ہے۔