سدھارتھ نگر (نامہ نگار)۔ سدھارتھ نگر کے لوٹن علاقہ میںایک لڑکی کی آبرو ریزی کا معاملہ سامنے آیا ۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ہندونیپال کی بین الاقوامی سرحدکے قریب لوٹن علاقہ میںکل شام ایک سات سالہ لڑکی دوکان پرسامان خریدنے کے لئے گئی تھی۔ دکان دارسریش نے سامان دینے کے بہانے بچی کو دکان کے اندر بلا کر اس کی آبروریزی کی۔ بچی کے اہل خانہ کے کہنے پر پولیس نے دکان دار جیل بھیج دیا۔بچی کو طبی معائنہ کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔