نئی دہلی، 6 نومبر:بہار کے لاکھوں بیڑی مزدوروں کے مسائل حل کے سلسلے میں آج آزاد بیڑی مزدور یونین کے ذمہ داروں نے وزیر مملکت برائے زراعت و فوڈ پروسیسنگ طارق انور سے رجوع کیا۔
یونین کے بہار کے جنرل سکریٹری احتشام الحق انصاری نے یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ مسٹر انور نے وزیر محنت شیش رام اولا سے مل کر بیڑی مزدوروں کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مسٹر احتشام الحق انصاری کی قیادت میں تین رکنی کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر وزیر محنت شیش رام اولا سے کام میں تیزی لانے اور بہار کے مزدورو ں کی حالت بہتر بنانے کے لئے جاری فلاحی منصوبوں کو نافذ کرانے کے لئے وزیر زراعت و فوڈ پروسیسنگ طارق انور سے ملاقات کرکے انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔
واضح ہوکہ مرکزی حکومت نے ان مزدوروں کے فلاح و بہبود کے لئے درجنوں فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا ہے لیکن یہ منصوبے اب بھی فائلوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔