ممبئی (وارتا)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور دسابق مس انڈیا سنگیتا بجلانی نے بولڈ سین کے سبب اپنی کم بیک فلم چھوڑ دی ہے ۔ اور اب ان کی جگہ مست مست گرل روینہ ٹنڈن کام کر نے جا رہی ہیں ۔ سنگیتا ۱۸سال بعد ہدایت کا راونر کے ذریعہ اب سلور اسکرین پر واپسی کر نے جا رہی تھیں ۔ بتایا جا تا ہے کہ اس فلم میں وہ ایک فیشن دیوا کا کردار ادا کر نے والی تھیں ۔ سنگیتا کو فلم کی اسکرپٹ پسند آئی تھی اور اسے پڑھنے کے بعد ہی انہوں نے فلم میں کام کر نے کے لئے حامی بھی بھری ۔ فلم کے ورک شاپ کے دوران کسنگ اور بولڈ سین کو لیکر سنگیتا کچھ پریشانی محسوس کر نے لگیں ۔ انہیں لگا کہ وہ اس طرح کے سین نہیں کر پائیں گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس طرح کے سین فلم کی کہانی کے مطابق ضروری تھے ۔ اسلئے سنگیتا نے یہ فلم چھوڑ دی ہے ۔ سنگیتا کی جگہ اب روینہ یہ فلم کر نے جارہی ہیں ۔ اونر نے بتایا کہ اس فلم میں اب روینہ مر کزی کردار ادا کریںگی ۔ فلم میں سنجے سوری بھی ایک کردار اد اکرنے جارہے ہیں ۔ حالانکہ اونر کے مطابق یہ صرف ایک چھوٹا سا کر دار ہوگا ۔