کوہیما، 6 نومبر: آسام پولیس نے سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر ناگالینڈ کے پولیس کیمپ کو جو لانگ لنگ ضلع کے یانگ لوک علاقے میں زیرتعمیر تھا ، پیر کے روز تباہ کردیا ۔
آج یہاں جاری ایک بیان کے مطابق لانگ لینگ ضلع کی دیہی یانگ لوک کونسل کے چیئرمین بی شنویو ہوم نے آج نامہ نگاروں کو بتایاکہ آسام پولیس کی ایک ٹیم ناگالینڈ پولیس کیمپ کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے پیر کے روز علی الصبح گاؤں میں پہنچی لیکن گاؤں والوں نے اسے گھسنے نہیں دیا جس کے بعد وہ لوٹ گئی۔
مسٹر شنگیو نے بتایاکہ بعد میں دوپہر سہ پہر کو ساڑھے تین بجے آسام پولیس کا عملہ سی آر پی ایف جوانوں کے ساتھ ناگالینڈ پولیس کیمپ کی جگہ پر پہنچا اور عمارت کو نقصان پہنچایا ۔ا س دوران عملے نے گاوں والوں پر بندوقیں تان رکھی تھی۔
مسٹر شنگیو نے ریاستی حکومت اور لانگ لنگ ضلع کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ریاستی حکومت ضروری اقدام کرنے میں ناکام رہی تو نہ صرف گاوں بلکہ پورے ضلع میں کوئی ناخوشگوار واقعہ کبھی بھی پیش آسکتا ہے۔