ممبئی (وارتا)ملک میں فارما شعبے کی کمپنی رین بیکسی کے امریکی بازار میں دوافروخت کرنے کی منظوری ملنے اور آئی ٹی شعبے کی کمپنی ایسنچر کے سہ ماہی نتائج پرجوش رہنے کی اطلاع سے ہیلتھ کیئر اور آئی ٹی گروپ میں ہوئی خریداری کے زور پرآج گذشتہ دودنوں کی گرواٹ کے بعد شیئر بازار معمولی اضافہ پر بندہوئے۔ ان دونوں گروپوں میں خریداری کے زور پر بی ایس ای کا سنسکس ۲۵ء۳۷ پوئنٹ یعنی ۵ء۰ فیصد ۹۲ء۲۵۰۹۹پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی ۶۰ء۱۵ پوائنٹ یعنی ۲۱ء۰ فیصد کا اضافہ لے کر ۸۰ء۷۵۰۸پوائنٹ پر پہنچ گئے۔
کاروبار کے دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری کازور دیکھا گیا۔ اس دوران کا بی ایس ای کا مڈکیپ گذشتہ کاروباری یوم کے ۸۴ء۹۱۸۰ پوائنٹ کے مقابلے ۳۳ء۲۴ پوائنٹ یعنی ۲۷ء۰ فیصد اضافہ کے ساتھ ۱۷ء ۹۲۰۵ پوائنٹ پر بند ہوا۔اسی طرح اسمال کیپ میں بھی گذشتہ روز کے ۳۸ء۹۹۸۱ پوائنٹ کے مقابلے میں ۹۱ء۴۰ پوائنٹ یعنی ۴۱ء۰ فیصد بڑھ کر ۲۹ء۱۰۰۲۲ پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں کل ۳۱۱۰ کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے ۱۷۱۵ منافع میں اور۱۲۸۱ نقصان میں رہے جب کہ ۱۱۴ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔