واشنگٹن،28 جون (یو این آئی )امریکا کے ایک سینئر عہدے دارنے کہا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں تعینات امریکی فوج اور سفارت کاروں کے تحفظ کے لیے مسلح ڈرونز پروازیں کررہے ہیں۔امریکی وزارت دفاع کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے کہا کہ عراق کی حکومت کی درخواست پر ہمارے ڈرونز عراقی فضاوں میں گشت کررہے ہیں ۔ ان کا اصل مقصد جاسوسی کرنا ہے ۔ ان میں کچھ ہتھیاروں سے لیس بھی ہیں او ر ان کا مقصد عراق میں تعینات امریکی فوجی مشیروں کی حفاظت کرنا ہے جو سفارت خانہ کے محفوظ علاقے سے باہر بھی کام کررہے ہیں۔مسٹر کربی نے بتایا کہ عراق نے امریکہ سے فضا سے زمین پر مار کرنے والے 800 ہیل فائر میزائلوں کا مطالبہ کیا ہے۔ جنہیں ہیلی کاپٹروں سے توپوں اور دیگر مسلح گاڑیوں پر داغا جاسکتا ہے۔یہ ان ہیلی فائر میزائیلوں کے علاوہ ہیں جن کی کھیپ عراق کو آنے والے ہفتوں میں سپلائی کی جانے
والی ہے۔